روشن باب

( رَوشَن باب )
{ رَو (واؤ لین) + شَن + باب }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسمِ صفت 'روشن' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'باب' ملاکر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٤ء میں "گردہِ راہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نمایاں حصہ، اہم جزو، یادگار فصل، قابلِ توجہ حصہ۔
"اس اخلاقی فرض کو میں نے جس محنت سے ادا کیا وہ میری زندگی کا روشن باب ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِ راہ، ٥٧ )