روکھی سوکھی

( رُوکھی سُوکھی )
{ رُو + کھی + سُو + کھی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'روکھی' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرے اسم صفت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بھی بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - معمولی غذا۔
"وہ قلندر تھے درویش تھے روکھی سوکھی کھاتے موٹا جھوٹا پہنتے قوم کی خدمت میں لگے رہتے۔"      ( ١٩٨٤ء، کیا فاقلہ جاتا ہے، ٢٣٠ )
٢ - لاتعلقی، صاف جواب۔
 وہ چیز نام جس کا لینا نہیں مناسب سو تیری روکھی سوکھی اس بانکپن کے اندر      ( ١٨١٨ء، کلیاتِ انشاء، ٥٥ )
  • Plain or simple food
  • humble fare