ادارت

( اِدارَت )
{ اِدا + رَت }
( عربی )

تفصیلات


دور  اِدارَت

عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال اجوف واوی سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "انشائے بشیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )
١ - اخبار یا رسالہ کی ترتیب؛ (عموماً) اس کی نگرانی کا کام، مدیری، ایڈیٹری۔
"یہ ایک قابل ایڈیٹر کے زیر ادارت شائع ہو رہا تھا۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٩١ )
٢ - کسی دوسرے کی کتاب کے مسودے یا دیگر مواد و معلومات وغیرہ کو ترتیب دینے، تصحیح کرنے نیز اس پر حواشی وغیرہ لکھنے کا کام، ترتیب و تدوین۔
" 'ذکر میر' کی ادارت میں انھیں بھی شامل کر لیا جائے۔"      ( ١٩٢٦ء، اردوے مصفٰی، عبدالحق، ٣٧ )