طاقت پرواز

( طاقَتِ پَرْواز )
{ طا + قَتے + پَر + واز }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طاقت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد ہندی سے ماخوذ اسم 'پرواز' ملنے سے مرکب 'طاقت پرواز' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اڑنے کی طاقت، اڑان کی قوت۔
 اتنی مدت سے قفس میں ہوں کہ یاد آتا نہیں بال و پر میں تھی کبھی کچھ طاقت پرواز بھی      ( ١٩٨٧ء، ثبات، ٨١ )
٢ - [ مجازا ]  اثر و تاثیر، توسیع، پھیلاؤ۔
"ان کے جھوٹ کو طاقت پرواز بخشنے کے لیے . کچھ زر خرید نمائندے پیش پیش تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٠٠ )