١ - ایک قسم کا درخت جو گدھوال سے سکم اور بھوٹان تک پایا جاتا ہے اس کی لمبائی کہیں کم اور کہیں زیادہ ہوتی ہے بسنت کے موسم میں پتے جھڑ جاتے ہیں اس کے بیجوں سے کڑوے بادام کی طرح کا تیل نکلتا ہے کنوار اور کاتک میں پھول لگتے ہیں اس میں پھل چھوٹے لگتے ہیں جن میں پیلا یا کسی قدر نارنجی یا قدرے لال گودا نکلتا ہے اور مزہ کڑوا یا کسیلا ہوتا ہے بطور دوا مستعمل ہے۔