قابل اعتبار

( قابِلِ اِعْتِبار )
{ قا + بِلے + اِع + تِبار (کسرہ ت مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم فاعل 'قابل' جو بطور مضاف استعمال ہوا ہے کے ساتھ عربی اسم صفت 'اعتبار' بطور مضاف الیہ لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اسم صفت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٩ء، کو "اِک محشرِ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - لائقِ اعتماد، جس پر اعتبار کیا جا سکے، معتبر، بھروسے کے لائق۔
"نوجوانوں کے وعدے قابلِ اعتبار ہونے لگیں۔"      ( ١٩٤٩ء، اک محشر خیال، ٣٣ )