قارون کا خزانہ

( قارُون کا خَزانَہ )
{ قا + رُون + کا + خَزا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قارون' کے سساتھ 'کا' حرف اضافت لگا کر عربی اسم 'خزانہ' لگانے سے مرکب 'قارون کا خزانہ" بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم علم ( مذکر - جمع )
١ - [ مجازا ]  بہت بڑا خزانہ، بے انتہا دولت۔
"یہ رقم اس کے لیے قارون کے خزانے سے بھی بڑھ کر تھی۔"      ( ١٩٦٩ء، طبی سماجی بہبود، ٥ )