قابل احترام

( قابِلِ اِحْتِرام )
{ قا + بِلے + اِح (کسرہ ا مجہول) + تِرام }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم فاعل 'قابل' جو بطور مضاف استعمال ہوا ہے۔ عربی اسم مجرد 'احترام' بطور مضاف الیہ لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "مسلمانان برصغیر کی جدوجہد آزادی میں مسلم لیگ کا کردار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - عزت کے لائق، حرمت اور توقیر کے قابل۔
"میاں شاہ دین نے بتایا کہ سر آدم جی حکومت اور عوام دونوں کے نزدیک بہت قابلِ احترام شخصیت ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، مسلمانان برصغیر کی جدوجہد آزادی میں مسلم لیگ کا کردار، ١١ )