قابل اعتماد

( قابِلِ اِعْتِماد )
{ قا + بِلے + اِع (کسرہ ا مجہول) + تِماد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم فاعل 'قابل' جو بطور مضاف استعمال ہوا ہے، کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'اعتماد' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمعال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٥ء کو "وقار حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - قابل اعتبار۔     
"تم قابلِ اعتماد ہو تم میری مدد کرو گے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٢ء، انسانی تماشا، ٣٠ )