قابل تقلید

( قابِلِ تَقْلِید )
{ قا + بِلے + تَق + لِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'قابل' بطور مضاف کے ساتھ عربی اسم 'تقلیدد' مضاف الیہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "فکشن، فن اور فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تقلید کے لائق، پیروی کے قابل۔
"المیہ ہیرو تو ہمیشہ سے ایک نہایت قابل تقلید مثال کی طرح زندہ رہتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ١٨ )