قادر الکلام

( قادِرُ الْکَلام )
{ قا + دِرُل (الف غیر ملفوظ) + کَلام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'قادر' بطور مضاف کے ساتھ حرف تخصیص 'ال' لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'کلام' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٧ء کو "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جسے شاعری اور سخن گوئی پر قدرت حاصل ہو، جو ادئے معنی پر قادر ہو، زبان پر قدرت رکھنے والا، شعر گوئی پر قدرت رکھنے والا، زبان پر عبور رکھنے والا۔
"قادر الکلام ایسا کہ جس بات کو جس طرح چاہا ادا کر دیا۔"      ( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢ )