اخوانی

( اِخْوانی )
{ اِخ + وا + نی }
( عربی )

تفصیلات


اخو  اِخْوانی

عربی زبان کے لفظ 'اخ' کی جمع 'اخوان' ہے جس کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی ہے۔

صفت نسبتی
١ - اخوان کی طرف منسوب اور اس سے متعلق، برادرانہ، برادری کا، اجتماعی۔
 وہی ہم تھے کہ ہمدرد بنی آدم تھے عالم میں وہی ہم ہیں نہیں خود ہم میں ہمدردی اخوانی      ( ١٩١٤ء، ریاض شفق، ٤٥ )
٢ - [ نفسیات ]  جو نوع انسان کے ہر فرد سے ایسی محبت رکھتا ہو جیسی اپنی ذات سے جو اپنی مال جان صحت وغیرہ سب کچھ ہم جنسوں پر قربان کر دے۔
"سڈنی،جس نے مرتے وقت اپنی تشنگی بجھانے کے بجائے کوزہ آب زخمی سپاہی کو دیا تھا، تو وہ اخوانی تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، علم الاخلاق، ٢٦٨:١ )