قابل دید

( قابِلِ دِید )
{ قا + بِلے + دِید }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'قابل' بطور مضاف کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے مشتق اسم 'دید' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی؛ (مجازاً) عمدہ، نہایت خوبصورت۔
"لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں بٹ کر قابل دید مقامات کی سیر کو نکل پڑے۔"      ( ١٩٩٠ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٤٣ )