قابل ترجیح

( قابِلِ تَرْجِیح )
{ قا + بِلے + تَر + جِیح }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'قابل' بطور مضاف کے ساتھ عربی اسم 'ترجیح' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اولیت دینے کے لائق، ترجیح دینے کے قابل، برتری کے قابل۔
"ہماری مبارکباد سے بہر حال قابلِ ترجیح اور قرینِ حکمت رہی۔"      ( ١٩٣٢ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ٥:٣ )