جذامی

( جُذامی )
{ جُذا + می }
( عربی )

تفصیلات


جُذام  جُذامی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جذام' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'جذامی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء میں "محصنات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : جُذامِیوں [جُذا + مِیوں (واؤ مجہول)]
١ - جسے جذام ہو گیا ہو، کوڑھی، جذام کا مریض۔
"جذامیوں کے روزینے مقرر کر دیئے اور حکم دیا کہ گھر سے نہ نکلنے پائیں۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١٧٨:٦ )
  • A leper