جذبات

( جَذْبات )
{ جَذ + بات }
( عربی )

تفصیلات


جذب  جَذْبَہ  جَذْبات

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے ماخوذ اسم 'جذبہ' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقۂ جمع لگنے سے 'جذبات' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
واحد   : جَذْبَہ [جَذ + بَہ]
١ - کشش، کھنچاؤ، انسان کے فطری عواطف و میلانات (جیسے رنج، خوشی، غصہ وغیرہ)۔
"نفس کے اندر مختلف قسم کے جذبات اور حرکات پیدا ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٦:٣ )
٢ - ذہنی تاثرات، احساسات۔
"حکام سلطنت . رعایا کے جذبات کی دلداری اختیار کریں۔"      ( ١٩١٩ء، غدر دہلی کے افسانے، ٣:٥ )