جذام

( جُذام )
{ جُذام }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں غواصی کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک متعدی مرض جس میں بدن سفید ہو جاتا ہے مرض کی شدت میں اعضا بھی گل جاتے ہیں، کوڑھ۔۔
"وہ جرثومہ دریافت کیا جسے وہ برص و جذام کا جرثومہ سمجھتا تھا۔"      ( ١٩٣٦ء، 'ہمدرد صحت' دہلی، مارچ، ٣٢ )
  • a species of leprosy (so called because it causes the flesh to fall off
  • or because the fingers or toes fall off)