دفع الوقت

( دَفْعُ الْوَقْت )
{ دَف + عُل (الف غیر ملفوظ) + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق 'دفع' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم جامد 'وقت' لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اس میں 'ال' بطور حرف تخصیص استعمال ہوا ہے۔ 'دفع' بطور مضاف اور 'وقت' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - وقت کو کسی نہ کسی طرح گزارنے کا عمل؛ عارضی تدبیر، معاملہ رفع دفع کرنے کا عمل۔
"طلبہ کی بود و باش کا مکان جو دفع الوقت کے خیال سے بنا تھا اب تک اسی ابتدائی حالت میں پڑا ہوا ہے۔"      ( ١٩٢٠ء، رسائل عمادالملک، ٢٥٢ )