دفتری مراسلات

( دَفْتَری مُراسْلات )
{ دَف + تَری + مُراس + لات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دفتری' کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب 'مفاعلہ' سے 'مراسلہ' کی جمع 'مراسلات' لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اس میں 'دفتری' صفت ہے اور 'مراسلات' موصوف ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - وہ طریقۂ خط و کتابت جو سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں رائج ہو۔
"دفتری مراسلات کا موجودہ مجموعہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اس مجموعے میں دفتری مراسلات کے اہم نمونے . یکجا کیے گئے ہیں۔"      ( ١٩٤٨ء، دفتری مراسلت، ١ )