دفتری اوقات

( دَفْتَری اَوقات )
{ دَف + تَری + اَو (واؤ لین) + قات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت کے عربی زبان کے اسم 'وَقْت' کی جمع 'اوقات' لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اس میں 'دفتری' صفت اور 'اوقات' بطور موصوف لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٧٧ء کو "الٹی قبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مذکر - واحد )
١ - دفتر لگنے کا وقت، کام کرنے کا وقت۔
"دفتری اوقات کے بعد والی تمام موصولیاں اگلے دن کی خاطر رکھ چھوڑی جائیں گی۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری طریقۂ کار، ٢ )