دفن

( دَفْن )
{ دَفْن }
( عربی )

تفصیلات


دفن  دَفْن

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - مردے کے قبر میں گاڑے جانے کا عمل، تجہیز و تکفین۔
"پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کو (ایک فوجی کپتان) دفن کیا گیا۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٧٢ )
٢ - کسی بھی چیز کے زمین میں گاڑے جانے کا عمل۔
"اس نے . دیکھا کہ ایک نہیں بلکہ دو مٹی کے دفن ہیں۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں (ترجمہ)، ٨ )
  • Burying
  • burial
  • interment;  covering
  • hiding
  • concealing.