دستیاب

( دَسْتْیاب )
{ دَسْت + یاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دست' کے ساتھ 'یافتن' مصد سے فعل امر 'یاب' لگا کر اسم صفت بنایا گیا ہے اردو میں ١٨٦٠ء کو "فیض الکریم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حاصل، موصول، مہیا۔
"کمیٹی نے یہ بھی دیکھا کہ . مشکل سے ایسے کام کرنے والے دستیاب ہوتے ہیں جو اپنے فرائض انگریزی کے ذریعے بخوبی انجام دیں۔"      ( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٠١ )
٢ - قابض، متعرف۔
"کافر اپنے قرابتی مسلمانوں کا وارث نہ ہو گا، کافر مسلمان کے مال پر دستیاب ہووے تو اس کا مالک نہیں ہوتا۔"      ( ١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٧٥١ )
  • Attained
  • obtained;  reached;  attainable
  • procurable.