دل آرام

( دِل آرام )
{ دِل + آ + رام }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دل' کے ساتھ فارسی مصدر 'آرامیدن' سے فعل امر 'آرام' جو حاصل مصدر بھی ہے بطور لاحقۂ فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دل کو آرام دینے والا، دلل کو راحت پہنچانے والا، محبوب، معشوق۔
 اب کہ آپس میں وہ پہلے سے مراسم بھی نہیں نامناسب ہے اگر اس کو دلارام کہوں      ( ١٩٧٥ء، چھتنار، ٧٧ )