آیا[2]

( آیا[2] )
{ آ + یا }
( پرتگالی )

تفصیلات


پرتگالی زبان میں Aia ہے جبکہ انگریزی میں Ayah ہے اور اصلاً یہ لفظ پرتگالی زبان کا ہے۔ پرتگال کا چونکہ ہندوستان پر اثر رہا اس لیے اغلب امکان ہے کہ عوامی سطح پر یہ لفظ بلاواسطہ پرتگالی زبان سے ماخوذ ہے تحریری طور پر ١٨٦٩ء میں "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : آیائیں [آ + یا + ایں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : آیاؤں [آ + یا + اوں (واؤ مجہول)]
١ - انّا، خادمہ، کھلائی۔
"مائیں بچوں کو آیاؤں کے حوالے کر کے خود کلب جا پہنچیں۔"      ( ١٩٥٤ء، اکبرنامہ، عبدالماجد، ٢٠ )
  • female attendant on children or on a lady
  • nurse
  • lady's maid