دکنی

( دَکْنی )
{ دَک + نی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'دکن' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تخفۃ النصائح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - دکن کی زبان، قدیم اردو جو دکن میں رائج تھی۔
"دکنی کی طرح یہ بھی (گوجری یا گجراتی) دہلوی زبان سے پیشتر ادبی زبان بن چکی تھی۔"      ( ١٩٦١ء، تین ہندوستان زبانیں، ١٦٣ )
صفت نسبتی
١ - دکن سے منسوب یا متعلق۔
"دکنی بچے کو جواب ملتا تھا۔ دکنی املی کی چٹنی۔"      ( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٢١ )