دقت پسند

( دِقَّت پَسَنْد )
{ دِق + قَت + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دقت' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے فعل امر 'پسند' بطور لاحقۂ فاعل لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو سحر (امان علی) نے "ریاضِ سحر" میں استعمال کیا۔

صفت ذاتی
١ - باریک بیں، مشکل کاموں کا شوق رکھنے والا۔
 سحر کس قدر بے تکلف ہیں شعر طبیعت ہے ہر چند مشکل پسند      ( ١٨٥٧ء، سحر (امان علی)، ریاض سحر، ٣٤ )