عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم 'دق' کے ساتھ عربی سے اسم جامد 'طفل' کی جمع 'اطفال' لگائی گئی ہے۔ مرکب اضافی ہے۔ 'اطفال' مضاف الیہ اور 'دق' مضاف ہے۔
١ - شیرخوار یا چھوٹے بچوں کی ایک بیماری جس میں عموماً ہاضمہ خراب رہتا ہے پیٹ پھولا رہتا ہے دست آتے ہیں، بخار ہو جاتا ہے اور بچہ سوکھ کر کانٹا ہو جاتا ہے، سوکھے کی بیماری۔ (ماخوذ: مخزن الجواہر، 366)