جراثیم کش

( جَراثِیم کُش )
{ جَرا + ثِیم + کُش }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جراثیم' کے ساتھ فارسی مصدر 'کشتن' سے مشتق صیغۂ امر 'کش' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جراثیم کو مارنے والا۔
"جراثیم کش ادویہ چھڑکنے کے آلات، بجلی سے چلنے والے پمپ . وغیرہ شامل ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ، جنگ، ٣٠ | ٤:١٨٣ )