جرأت آموز

( جُرأَت آموز )
{ جُر + اَت + آ + موز (واؤ مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جرأت' کے ساتھ فارسی مصدر'آموختن' سے مشتق صیغۂ امر 'آموز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جرأت آموز' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جرأت سکھانے والا، حوصلہ دلانے والا۔
"اگر وہ معاف کرتا ہے تو اس کا عفو جرأت آموز جرائم قتل ہے۔"      ( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١١٦ )