آئڈیل

( آئِڈِیَل )
{ آ + اِڈِیَل }
( انگریزی )

تفصیلات


آئِڈِیا  آئِڈِیَل

انگریزی زبان میں اسم مجرد 'آئڈیا' کے ساتھ انگریزی قاعدہ کے مطابق 'ل' بطور لاحقہ صفت لگانے سے 'آئِڈِیَل' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور اسم صفت دونوں طرح مستعمل ہے۔ انگریزی میں اصل 'ideal' ہے۔ اردو میں تحریری طور پر ١٩٢٠ء میں "مکاتیب ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آئِڈِیَلْز [آ + اِڈِیَلْز]
جمع غیر ندائی   : آئِڈِیَلوں [آ + اِڈِیَلوں (و مجہول)]
١ - قابل تقلید نمونہ، نصب العین۔
"دنیا میں صرف آئڈیل ایک چیز ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٦١٥ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آئِڈِیَلْز [آ + اِڈیَلْز]
جمع غیر ندائی   : آئِڈِیَلوں [آ + اِڈِیَلوں (و مجہول)]
١ - قابل تقلید، مثالی، جیسے : یہ ایک آئڈیل صورت ہے کہ اجلاس میں کوئی فساد کوئی جھگڑا یا اختلاف ہی پیدا نہ ہو۔ (ماخوذ : انگلش اردو ڈکشنری، مولوی عبدالحق)