عربی سے مشتق اسم کیفیت 'شہرت' کے ساتھ فارسی مصدر 'یافتن' سے حالیہ تمام 'یافتہ' بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٩ء کو "افکار، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔