شہرت دوام

( شُہْرَتِ دَوام )
{ شُہ (ضمہ ش مجہول) + رَتے + دَوام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے مشتق اسم کیفیت 'شہرت' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی ہی سے اسم مشتق 'دوام' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٢ء کو "تیسرا آدمی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ابدی شہرت، ہمیشہ برقرار رہنے والی شہرت، مستقل شہرت۔
"میں بائرن کی طرح ایک ہی شب میں شہرتِ دوام حاصل کرلوں گا۔"      ( ١٩٥٢ء، تیسرا آدمی، ٩٥ )
  • lasting fame