اصلاً فارسی سے مرکب اضافی 'آشوبِ شہر' ہے۔ جس میں 'آشوب' بطور مضاف اور 'شہر' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ صنعت تقلیب کے تحت کسرہ اضافت محذوف ہو کر 'شہر آشوب' بنا۔ اردو میں بطور اسم گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔