شہادت کی انگلی

( شَہادَت کی اُنْگلْی )
{ شَہا + دَت + کی + اُنگ (ن مغنونہ) + لی }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'شہادت' بطور مضاف الیہ کے ساتھ 'کی' بطور حرف اضافت بڑھا کر ہندی سے ماخوذ اسم مؤنث 'انگلی' بطور مضاف ملنے سے مرکبِ اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کلمے کی انگلی، انگشت شہادت، داہنے ہاتھ کی وہ انگلی جو انگوٹھے کے پاس ہوتی ہے۔
"میں نے شہادت کی انگلی سے اپنی کھوپڑی کو چھوا اور کہا"ساری کتاب یہاں محفوظ ہے۔"      ( ١٩٧٤ء، ہمہ یاراں دوزخ، ١٦١ )
  • index finger