عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'شہاب' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی سے اسم فاعل 'ثاقب' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٩٤ء کو "علم ہیئت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ ہیئت ] وہ چھوٹے چھوٹے اجرام یا شہاب جن کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے زمین کی حرکت سے مخالف سمت میں حرکت کرتے ہوئے زمین کے کرہ ہوائی سے متصادم ہوتے ہیں تو ان کی رفتار اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ ہوا کی مزاحمت سے جو حرارت پیدا ہوتی ہے وہ ان کو جلا کر خاک کر دیتی ہے۔
"کرۂ ارض کے حجم میں شہابِ ثاقب سے چھوٹ رہے تھے۔"
( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢٤ )