شہاب

( شِہاب )
{ شِہاب }
( عربی )

تفصیلات


شہب  شِہاب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٦ء کو "دیوان میرحسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لو، زبانۂ آتش، شعلہ بلند، شعلۂ جوالا۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ جامع اللغات)۔
٢ - [ ہئیت ]  وہ چمکتا ستارہ جو آسمان سے گرتا یا آتش بازی کی طرح چھوٹتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
"بعض اوقات زمین پر کوئی شہاب . آسمان سے گرتا ہے اور یہ شہاب زمین سے باہر کی چیز ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ١٦٢ )
  • Flame (of fire);  a firebrand;  a brightly-shining star;  a shooting or falling star;  a meteor