عربی زبان سے مشتق اسم 'طرز' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی مصدر 'نگاشتن' سے حاصل مصدر 'نگارش' لگانے سے مرکب 'طرزِ نگارش' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔
"انشا پرداز کا کمال ہوتا ہے کہ وہ . اسلوب تحریر اور طرز نگارش کا حسن اور اس کی دلربائی کو برقرار رکھے۔"
( ١٩٨٨ء، اردو کی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ، ١٣ )