طرح طرح کا

( طَرْح طَرْح کا )
{ طَرْح + طَرْح + کا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طرح' کی تکرار سے 'طرح طرح' کے آخر پر 'کا' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'طرح طرح کا' بنا۔ 'کا' کی بجائے اس کی مغیرہ صورت 'کی' کے بھی لگ سکتے ہیں۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - مختلف طرح کا، قسم قسم کا۔
"انیسویں صدی کے شروع ہونے کے چند سال بعد ہی درد مند مسلمانوں نے طرح طرح کی تحریکیں شروع کیں اور طرح طرح کی تدابیر اختیار کیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٥٨ )