طرز تحریر

( طَرْزِ تَحْرِیر )
{ طَر + زے + تَح + رِیر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طرز' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'تحریر' لگانے سے مرکب 'طرز تحریر' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - لکھنے کا ڈھنگ، تحریر کا طریقہ۔
"انہوں نے زبان اردو کی تحریر کا جو نیا اسلوب اختیار کیا وہ آج بھی ہماری طرز تحریر میں نمایاں ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٨٩ )