طریقۂ تولید

( طَرِیقَۂِ تَولِید )
{ طَری + قَہ + اے + تَو (واؤ لین) + لِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طریقہ' کے آخر پر ہمزۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'تولید' لگانے سے مرکب 'طریقہ تولید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - پیدائش کا طریقہ، پیدا کرنے کا نظام۔
"جن کا طریقہ تولید مخفی تھا ان کو کریپٹو گیم (Cryptogam) کہا گیا۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٥ )