طریقۂ کار

( طَرِیقَۂِ کار )
{ طَری + قَہ + اے + کار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طریقہ' کے آخر پر ہمزۂ اضافت لگانے کے بعد فارسی اسم 'کار' لگانے سے مرکب 'طریقہ کار' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٧ء کو "فلسفہ کیا ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - کام کرنے کا انداز، کام کا اصول، منہا جیات، ڈھنگ، قرینہ یا انداز۔
"سائنس ایک طریقہ کا (Methodology) جبکہ فلسفہ ایک نظریہ (Theory) ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ١٣٣ )