طریقۂ محمدیہ

( طَرِیقَۂِ مُحَمَّدْیَہ )
{ طَری + قَہ + اے + مُحَم + مَد + یَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طریقہ' کے آخر پر کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'محمد' کے ساتھ ('ی' بطور لاحقۂ نسبت + 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث) لگانے سے مرکب 'طریقہ محمدیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ "مزاج و ماحول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین یا مذہب، اسلام۔
"خواجہ میر درد نے طریقہ محمدیہۖ پر عمل کیا طریقہ محمدیہ کے وہی اصول اور عقیدے ہیں جن کو اہل سنت تسلیم کرتے ہیں۔"      ( مزاج و ماحول، ١٠٦ )