طلاق نامہ

( طَلاق نامَہ )
{ طَلاق + نا + مَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طلاق' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'نامہ' لگانے سے مرکب 'طلاق نامہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ تحریر جس میں طلاق دیے جانے کا مضمون درج ہو، وہ دستاویز جس میں طلاق کی شرائط اور اسباب درج ہوں۔
"الگ الگ لکھا جائے گا . طلاق نامہ، ماہ نامہ، سال نامہ، حکم نامہ، نرخ نامہ، سپاس نامہ۔"      ( ١٩٧٤ء، اردو املا، ٤٧٢ )
  • A writing or a bill of divorcement
  • a deed of divorce