طعنہ مہنا

( طَعْنَہ مِہْنا )
{ طَع + نَہ + مِہ + نا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طعنہ' کے ساتھ 'مہنا' بطور تابع مہمل لگانے سے مرکب 'طعنہ مہنا' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - طعن تشنیع، برا بھلا، آوازہ توازہ، لعنت ملامت۔
"طعنے مہنے کی تو میری عادت نہیں اور سمجھ کو جو تم نے کہا، بیشک سمجھ تو میری الٹی ہے۔"      ( ١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٩٧ )