طواف بیت اللہ

( طَوافِ بَیتُ اللہ )
{ طَو + فے + بَے (یائے لین) + تُل (الف غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'طواف' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'بیت اللہ' لگانے سے مرکب 'طوافِ بیت اللہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - خانہ کعبہ کا طواف۔
"اذن کیا قریش نے عثمان رضی اللہ عنہ کو طواف بیت اللہ میں۔"      ( ١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٤٦٦:٢ )