گدی نشیں

( گَدّی نَشِیں )
{ گَد + دی + نَشِیں }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ 'گدی' کے ساتھ فارسی مصدر 'نشستن' کا صیغۂ امر 'نشیں' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'گدی نشیں' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ جو تخت حکومت پر بیٹھے، تخت نشین، برسراقتدار، فرمانروا۔
"مہا راجہ ہری سنگھ نئے نئے گدی نشین ہوئے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٥ )
٢ - پیروں یا فقیروں کا اجازت یافتہ جانشین، سجادہ نشین، صاحب سجادہ۔
"اے الیاسف میں ان کا گدی نشین ہوں اور شیخ سلطان شکرا کے نام سے جانا جاتا ہوں۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٦٣ )
  • تَخْت نَشِیں