١ - ایسا بم جو یورینیم یا پلوٹونیم کے جوہروں پر مشتمل ہو (ان جوہروں کی شکست و ریخت سے ہیبت ناک دھماکہ، جلا کر خاکستر کر دینے والی حدت، تباہ کن چمک کڑک اور زبردست دبا* اور لرزہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کے دھوئیں کی زد میں آنے والے تمام ذی حیات ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اس کے تابکار ذرات ہر قسم کی نباتات کو زہریلا اور مہلک اور اس کی زہریلی شعایں زندگی کو ناممکن بنا دیتی اور دور دور تک آبادی کے آثار کو تہس نہس کر دیتی ہیں)۔