انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'گُڈ' کے ساتھ 'ول' لگانے سے مرکب 'گڈول' بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - شہریت افادیت اور اہمیت کے اعتبار سے اور ساکھ، ملکیت، کسی کارخانے یا کمپنی کا نام اختیار کرنا اور اس کی تجارتی ساکھ سے فائدہ اٹھانے کا حق سے فائدہ اٹھانے کا معاوضہ وغیرہ، پگڑی، مٹھائی وغیرہ۔
"اتنی سی بات سے ہمیں یہاں گڈ ول مل جائے تو کیا خرابی ہے۔"
( ١٩٨٧ء، فنون، لاہور، نومبر، ٤٣٣ )