گداگر

( گَدَاگَر )
{ گَدا + گر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'گدا' کے ساتھ 'گر' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے 'گداگر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء، کو "دیوان پروین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بھیک مانگنے والا، پیشہ ور فقیر، بھکاری، گدا۔
"سپاہی بید کی چھڑی گھما گھما کر بہت سے گداگروں کو منتشر کر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٨٠ )
  • Beggar
  • mendicant