گراموفون

( گِراموفون )
{ گِرا + مو (و مجہول) + فون (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


GramoPhone  گِراموفون

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک باجا یا مشین جس پر صدا بند ریکارڈ چلانے سے وہی آواز سنائی دیتی ہے۔
"میرے گھر میں ایک پرانا گراموفون ہے بچے اس سے کھیلا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، سلیم احمد، اکائی، ٩٥ )